13 جولائی 2019 - 04:14
روس نے ترکی کو ایس 400 کی پہلی کھیپ فراہم کردی

ترکی کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ روس نے ایس 400 دفاعی میزائل کی پہلی کھیپ ترکی کے حوالے کردی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ روس نے ایس 400 دفاعی میزائل کی پہلی کھیپ ترکی کے حوالے کردی ہے۔

ادھر امریکہن ے ترکی کو دھمکی دے رکھی ہے کہ اگر اس نے روس سے ایس 400 میزائل کا سودا کیا تو امریکہ اسے ایف 35 لڑاکا طیارے فروخت نہیں کرےگا اور ایف 35 معاملے کو ترکی کے ساتھ منسوخ کردےگا ، لیکن ترکی نے امریکہ کی دھمکیوں کے باوجود ایس 400 میزائل کی پہلی کھیپ روس سے حاصل کرلی ہے۔




/129